پنجاب پر انگلی اٹھانے والے اپنے صوبوں کی حالت دیکھیں،عظمیٰ بخاری

0
242

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنہیں چندے اور امداد کھانے کی عادت ہو وہ دوسروں کو بھی اسی کا درس دیتے ہیں۔

مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر کوئی پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے لیکن اپنے صوبوں کی حالت دیکھنے کی زحمت کوئی نہیں کرتا۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بیڈ گورننس روزانہ دروازے پر دستک دیتی ہے مگر وہاں کی حکومت اس پر بات نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ بونیر، صوابی اور سوات میں سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے لیکن کے پی حکومت نے ان متاثرین کو کوئی امداد فراہم نہیں کی۔ آپ کا وزیراعلیٰ ہر ماہ وفاق سے فنڈز کے لیے خط لکھتا ہے اور یہاں شیخ چلی کی طرح شیخیاں بکھیر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کے دو وزراء نے وزیراعلیٰ کی کرپشن کی کہانیاں بیان کر کے استعفے بھی دیئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے 27 اضلاع میں 1857 ٹیمیں سیلاب متاثرین کا سروے کر رہی ہیں۔ یہ سروے متاثرہ افراد، کسانوں، مکانات، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا احاطہ کر رہا ہے۔ ان کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور ایک ماہ میں سروے مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرین کے نام پر قرض یا امداد نہیں مانگیں گی بلکہ خود ان کے پاس جا کر مدد کریں گی۔ ان کا مقصد صرف عوامی خدمت ہے، نہ کہ چندہ یا امداد لینا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا