شکست خوردہ بھارتی عسکری قیادت کی ایک بار پھر گیدڑ بھپکیاں

0
140

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی عسکری قیادت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف دھمکیاں دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی نے راجستھان میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان دنیا کے نقشے پر موجود رہنا چاہتا ہے تو دہشت گردی کی حمایت روک دے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں فوج نے جو ضبط دکھایا وہ آئندہ نہیں کیا جائے گا اور بھارتی فوجیوں کو ہر ممکن ایکشن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی۔

دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے دعویٰ کیا کہ مئی میں پاک بھارت تنازع میں بھارت نے پاکستان کے 5 لڑاکا طیارے تباہ کیے، جن میں ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر شامل ہیں۔ صحافیوں کے سوال پر امر پریت سنگھ نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرائے جانے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ماضی میں دونوں ممالک کے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا بھارت کو چیلنج دیا تھا۔ یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستان میں حملے کیے، جن میں کئی شہری شہید ہوئے، جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے 7 بھارتی طیارے تباہ کیے، جن میں رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ بعد ازاں بھارت نے پاکستان کے شہروں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا