ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کا دورہ، طلباء سے انٹریکٹو سیشن

0
191

کوئٹہ: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا اور طلباء کے ساتھ پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

نشست کے دوران سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا جس میں پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ فیکلٹی اور طالبات نے اس سیشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مزید سیشنز کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔

طلباء کا کہنا تھا کہ آج کے انٹریکٹو سیشن میں ان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئے اور بہت سے ابہام دور ہوئے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ بلوچستان میں ایسے مزید پروگرام منعقد ہوں تاکہ نوجوانوں کی آگاہی اور شعور میں اضافہ ہو۔

اس موقع پر طلباء نے معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا