غزہ امن منصوبہ: پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا حماس کے مثبت ردعمل کا خیرمقدم

0
260

اسلام آباد: سعودی عرب، پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر حماس کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے اسرائیل کو فوری بمباری بند کرنے کے مطالبے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد شروع کرنے کے اعلان کی تائید کی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت خطے میں امن، جنگ بندی اور غزہ کے سنگین انسانی بحران کے حل کے لیے اہم موقع ہے۔ وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹس کی عبوری کمیٹی کے حوالے کرنے کے اعلان کو بھی سراہا۔

تمام وزرائے خارجہ نے تجویز پر عملدرآمد کے طریقہ کار طے کرنے کے لیے فوری مذاکرات کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ جنگ کا فوری خاتمہ، انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی عوام کے انخلا سے گریز یقینی بنایا جائے۔

بیان میں فلسطینی شہریوں کے تحفظ، اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، غزہ کی تعمیرنو اور فلسطینی اتھارٹی کی غزہ واپسی پر بھی زور دیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ امن کی بھرپور حمایت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا