جنید اکبر نے گنڈا پور کے ترجمان فراز مغل کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

0
257

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جنید اکبر نے یہ مطالبہ پی ٹی آئی کے مرکزی واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں کیا، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کی تشکیل کردہ ٹیم مسائل کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر ایمل ولی کی سکیورٹی سے متعلق ان کے ٹوئٹ پر فراز مغل نے تنقید کی، جبکہ اس سے قبل بھی وہ فیک اکاؤنٹس کے ذریعے ایسی حرکات کر چکے ہیں۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ کا ترجمان ان کے خلاف ٹوئٹ کرتا ہے تو اس کا مطلب واضح ہے کہ اسے وزیراعلیٰ کی آشیر باد حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی یہ معاملہ وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لا چکے ہیں، اور اگر فراز مغل کو اگلے دن تک ہٹایا نہ گیا تو وہ بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ لکھ دیں کہ “تم لوگوں کی اتنی حیثیت نہیں کہ آئی جی تمہاری سنے” تو پھر کیا ہوگا۔

آڈیو پیغام کے آخر میں جنید اکبر نے کہا کہ وہ اس واٹس ایپ گروپ کو چھوڑ رہے ہیں جہاں ایسے لوگ موجود ہیں جو پارٹی قیادت کی بے عزتی کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا