مخصوص نشستوں کیس: حکومتی اپیل مسترد کرنے پر جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ جاری

0
141

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے پر تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ تینوں درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر ہوئیں جبکہ الیکشن کمیشن نے بعد ازاں 23 ستمبر 2024 کے تفصیلی فیصلے کی بنیاد پر اضافی درخواستیں بھی جمع کرائیں۔

ججز نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں، وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش کی تاہم نظرثانی کا دائرہ محدود ہے اور اس کے ذریعے نیا مقدمہ نہیں کھولا جا سکتا۔

اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ صرف وہ فیصلے نظرثانی کے قابل ہوتے ہیں جن میں واضح قانونی غلطی ہو، معمولی بے ضابطگی یا اختلافِ رائے نظرثانی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا