سندھ اور پنجاب میں کشیدگی: صدرمملکت نے وزیر داخلہ کو فوری کراچی طلب کر لیا

0
181

اسلام آباد: سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوٹس لے لیا اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہنگامی طور پر کراچی طلب کر لیا۔

صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں دونوں صوبوں کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر نے واضح کیا کہ معاملے کو فوری طور پر حل کیا جائے اور کشیدگی کے بجائے تعاون کو فروغ دیا جائے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کے درمیان سیلاب متاثرین کی امداد کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ سندھ حکومت کا مطالبہ ہے کہ متاثرین کو مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ذریعے فراہم کی جائے، جبکہ پنجاب حکومت نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے دیگر طریقہ کار اپنانے کا اعلان کیا ہے۔

دونوں صوبائی حکومتوں کے وزراء کی جانب سے ایک دوسرے پر مسلسل تنقید اور پریس کانفرنسوں کے بعد سیاسی ماحول مزید کشیدہ ہو گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا