پنجاب کا مقدمہ لڑنا ہماری ذمہ داری ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

0
139

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انہوں نے شرجیل میمن کا مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا ہے، پنجاب کا مقدمہ لڑنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم ضرور لڑیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے، قدرتی آفت کسی بھی صوبے میں آئے پنجاب نے مدد کی، لیکن پنجاب کے مشکل وقت میں سیاست کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو امید نہیں تھی کہ سیلاب کے دوران پنجاب کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے 47 لاکھ افراد متاثر ہوئے، لیکن بروقت تیاری کے باعث نقصان 2010 کے سیلاب سے کم ہوا۔ 25 اضلاع میں مکمل تیاری تھی، صرف 2 اضلاع میں مشکلات کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران 174 سانپ کے ڈسنے کے واقعات رپورٹ ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ ساڑھے 11 لاکھ متاثرین کو طبی امداد دی گئی۔

عظمیٰ بخاری نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ندیم افضل چن نے بار بار الزامات لگائے لیکن وہ بتائیں کہ انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے کیا کیا؟ کراچی اور لاہور کا فرق کسی راکٹ سائنس سے کم نہیں، سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے شرجیل میمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لاہور آئیں اور اپنے 17 سال کے صرف 17 منصوبے دکھا دیں، میں آپ کو لاہور کی سیر کراؤں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سندھ میں کیے گئے ترقیاتی کام بھی دکھائے جائیں تاکہ حقائق واضح ہو سکیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے، 27 اضلاع میں 2 ہزار 200 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں، 17 اکتوبر سے متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کیے جائیں گے اور متاثرہ اضلاع میں ٹیکسوں میں چھوٹ بھی دی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت بچوں میں لیپ ٹاپ بانٹنے اور بسوں کے منصوبے شروع کرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کے لیے عملی اقدامات بھی کر رہی ہے، لیکن کچھ عناصر کو اس پر تکلیف ہو رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا