تل ابیب:اسرائیل نے غزہ میں خوراک اور ادویہ پہنچانے کی کوشش کرنے والے 500 رضاکاروں میں سے مزید 170 کو ان کے ملک واپس بھیج دیا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق یہ افراد جنوبی اسرائیل کے رامون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونان اور سلواکیہ روانہ کیے گئے، جن میں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی حکام نے بتایا کہ مجموعی طور پر اب تک 341 رضاکار ملک بدر کیے جا چکے ہیں جبکہ 138 ابھی زیر حراست ہیں۔ ملک بدر کیے گئے رضاکار مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جن میں یونان، اٹلی، فرانس، سویڈن، جرمنی، امریکا اور دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ رضاکار 43 کشتیوں پر مشتمل “صمود فلوٹیلا” قافلے کے حصے تھے، جو 27 ستمبر 2025 کو ترکیہ اور یونان کے بندرگاہوں سے روانہ ہوئے تھے۔






