خوشخبری: سعودی عرب نے تمام ویزوں پر عمرہ کی اجازت دیدی

0
240

ریاض: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے افراد عمرہ ادا کر سکیں گے۔

وزارت کے مطابق وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزہ رکھنے والے تمام زائرین کو عمرہ کی اجازت ہوگی، جس سے دنیا بھر کے مسلمان کسی بھی قسم کے ویزے کے ذریعے سعودی عرب آ کر عمرہ کر سکیں گے۔

سعودی وزارت نے بتایا کہ “نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل” کو اپڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ عمرہ کی بکنگ اور اجازت نامہ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان ہو جائے۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت زائرین کو زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا