پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آج متوقع

0
147

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو آج سنایا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت سماعت میں کمیشن حکام نے بتایا کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مدت دسمبر 2021 میں ختم ہوئی لیکن تین سال نو ماہ گزرنے کے باوجود انتخابات نہیں کرائے گئے۔

حکام نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اس دوران مقامی حکومت کے قانون میں متعدد بار ترامیم کیں اور الیکشن کے عمل میں رکاوٹیں ڈالیں، حالانکہ آئین کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانا لازم ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ مسلسل تاخیر الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت، دونوں کے لیے باعثِ شرمندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بلدیاتی نظام نہیں چاہتی تو آئین میں ترمیم کرے، لیکن موجودہ قانون کے ہوتے ہوئے انتخابات کرانا کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

پنجاب حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ سیلاب اور اسمبلی اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے قانون سازی میں تاخیر ہوئی، تاہم جلد نیا بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصلہ سنائے جانے کے بعد پنجاب میں حلقہ بندیوں کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا