پنجاب میں بسنت کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

0
207

لاہور: بسنت کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، حکومتِ پنجاب نے محفوظ اور کنٹرولڈ انداز میں بسنت کے انعقاد کے امکانات پر غور شروع کر دیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کی صدارت سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی، جس میں جشنِ بہاراں کے دوران مخصوص علاقوں میں محدود بسنت کی اجازت دینے اور پتنگ بازی پر ممانعت کے قانون میں ممکنہ ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ بسنت صرف متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے این او سی حاصل کرنے کے بعد مخصوص مقامات پر منعقد کی جا سکے گی، جبکہ دھاتی یا مانجھا لگی ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔

پتنگ سازوں، فروخت کنندگان اور سپلائرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دینے اور خلاف ورزی پر قید و جرمانے کی سزاؤں کی سفارش بھی کی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ والڈ سٹی اتھارٹی عوامی رائے جاننے کے لیے سروے کرے گی، جبکہ لیسکو نے خطرناک پتنگ بازی سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پیش کیں۔

ترجمانِ حکومت نے کہا کہ کھلے عام بسنت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تاہم کنٹرولڈ ماحول میں محفوظ بسنت کے انعقاد پر مشاورت جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا