اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔
اسی طرح، پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، جن کی جگہ رؤف حسن کو نیا سیکرٹری اطلاعات تعینات کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جبکہ ان کی جگہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد ان کی سوشل میڈیا ٹیم بھی ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہو گئی۔






