لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے پریکٹس سیشن کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کپتان شان مسعود، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ، اسپنرز ابرار احمد اور نعمان علی سمیت جنوبی افریقا ٹیم کے آفیشلز سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سلیکٹر اور ڈائریکٹر اکیڈمیز عاقب جاوید بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے سیریز کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور کچھ دیر گراؤنڈ میں وقت گزارنے کے بعد دفتر روانہ ہو گئے۔






