پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے پشاور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی طالبان سے بات چیت کی حامی ہے اور مسائل کا حل مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی پر پارٹی کا اعتماد مکمل ہے اور وہ انہیں وزیراعلیٰ منتخب کروائیں گے۔ سابقہ فاٹا سے چیف منسٹر لانے کا مقصد قبائلی عوام کی محرومیوں کو دور کرنا ہے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے باوجود مسائل حل نہیں ہوئے اور ایسے واقعات عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے بڑھاتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ 92 ممبران سہیل آفریدی کو ووٹ دیں گے، جبکہ پارٹی کے تمام کارکنان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر اسد قیصر نے بھی کہا کہ تمام پالیسیز مشاورت سے بنائی جائیں گی اور امن کے لیے تمام جماعتوں سے بات چیت کی جائے گی۔





