افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی ، مودی حکومت پر سخت تنقید

0
148

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو شامل نہ کیے جانے پر اپوزیشن نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

کانگریس کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ خواتین کو ہر میدان میں برابر کا حق حاصل ہے اور اس واقعے سے بھارتی خواتین کو یہ پیغام جاتا ہے کہ مودی حکومت ان کے حقوق کے لیے کمزور ہے۔

کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے حکومت پر واضح موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ سینئر رہنما چدمبرم نے مرد صحافیوں کو واک آؤٹ کرنے کا مشورہ دیا۔

ٹریبونل کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ماہوا موئترا نے کہا کہ حکومت نے ہر بھارتی خاتون کی توہین کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے موقف دیا کہ افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں خواتین کو مدعو نہ کرنے کا معاملہ ان کے کنٹرول میں نہیں تھا، بلکہ دعوت نامے افغانستان کے ممبئی قونصل جنرل کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا