شادیوں کی تقریبات سے ٹیکس وصولیوں میں بڑا اضافہ

0
174

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا ہے کہ ملک میں شادیوں کی تقریبات سے ٹیکس وصولیوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مالی سال 25-2024 میں شادیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 19 فیصد اضافہ ہوا، اور مالی سال 2025 میں ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی 2 ارب 2 کروڑ روپے رہی۔

ایف بی آر کے مطابق تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں شادیوں پر اخراجات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

شادی ہالز، مارکیز، ہوٹل، ریسٹورنٹس، کلبز اور کمیونٹی سینٹرز میں ہونے والی تقریبات پر ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، جبکہ کھانے پینے، سجاوٹ اور دیگر خدمات پر بھی ٹیکس شامل ہے۔

فعال ٹیکس لسٹ میں شامل افراد پر 10 فیصد جبکہ نان فائلرز کی شادی تقریبات پر 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہے، جو فائلرز کی سالانہ ٹیکس ذمہ داری کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ شادیوں کی تقریبات پر توجہ دینے کا مقصد غیر دستاویزی شعبوں کو دستاویزی بنانا اور حکومت کے لیے محصولات بڑھانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا