گورنر نے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیدیا، اپوزیشن کا چیلنج کرنے کا اعلان

0
205

پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طور پر درست نہیں ہوگا۔

گورنر نے سوال اٹھایا کہ نئے وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن کون جاری کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی تصدیق سے مطمئن نہیں، اور دستخطوں میں فرق پایا گیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین بدھ کو ان سے مل لیں، ’چائے بھی ہوگی اور استعفیٰ بھی منظور ہو جائے گا‘۔

ادھر اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کو کل عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہو چکا ہے اسی لیے امیدوار سامنے لائے گئے۔

خیال رہے کہ محمد سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا جبکہ اپوزیشن نے انتخاب کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا