کرپٹ ایف بی آر افسر برطرف

0
238

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سینئر افسر رانا وقار علی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق رانا وقار علی پر ریفنڈ کیسز کی پراسیسنگ کے دوران سپیڈ منی لینے، منصبی غفلت، بدعنوانی اور غیر اخلاقی رویے کے الزامات ثابت ہوئے۔

انکوائری افسر آمنہ حسن کی رپورٹ کے بعد ڈائریکٹر جنرل ان لینڈ ریونیو سروس نے سماعت کی، جس کے بعد وزیرِ اعظم نے برطرفی کی منظوری دی۔ رانا وقار علی سول سرونٹس (اپیل) رولز 1977 کے تحت 30 روز کے اندر اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا