وزیر خزانہ کی ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے پر عزم کا اعادہ

0
261

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے اور توسیعی فنڈ سہولت کے دوسرے جائزے پر پیش رفت پر بات چیت ہوئی۔

وزیر خزانہ نے دولتِ مشترکہ وزرائے خزانہ اجلاس میں ترقی پذیر ممالک کے لیے انفراسٹرکچر ریزیلینس ہب اور ٹیکنیکل اسسٹنس فنڈ جیسے عملی اقدامات کی حمایت کی۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ’’وجودی خطرہ‘‘ قرار دیتے ہوئے عالمی مالی تعاون پر زور دیا۔

عالمی بینک کے سینئر عہدیدار ایکسل وین ٹروٹسین برگ سے ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور سیلاب کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے حکام رابرٹ کپ روتھ اور جوناتھن گرینسٹائن سے ملاقات میں معاشی استحکام، ورچوئل اثاثوں کی قانون سازی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا۔

ریکوڈک منصوبے کی مالی تکمیل تیز کرنے کے لیے آئی ایف سی کے ریجنل وائس پریذیڈنٹ ریکارڈو پولیتی سے اتفاق کیا گیا، جبکہ اسلام آباد میں نئے ریجنل دفتر کے قیام کا خیرمقدم کیا گیا۔

اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر اور سٹی بینک کے نمائندوں سے ملاقاتوں میں موٹروے ایم-6، ڈیجیٹل فنانس، پولیو کے خاتمے اور سرمایہ کاری کے امکانات پر بات ہوئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق، وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں ملاقاتیں پاکستان کی عالمی مالیاتی شراکت داری اور معاشی استحکام کے عزم کی غمازی کرتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا