پیٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع

0
283

پاکستان میں 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ یہ کمی آئندہ 15 دن تک برقرار رہ سکتی ہے۔

ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 97 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔

پیٹرولیم انڈسٹری نے قیمتوں کا تخمینہ اوگرا کو جمع کرا دیا ہے۔ اوگرا آج شام تک پیٹرولیم ڈویژن کو ترمیمی سمری بھیجے گا۔

وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ حتمی منظوری دے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات سے ہو گا۔

یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو حکومت نے پیٹرول 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا تھا۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے اضافہ ہوا تھا۔

مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر بڑھی تھی۔ لائٹ ڈیزل آئل میں 1 روپے 76 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا