مارا مقابلہ کسی صوبے سے نہیں، پورے ملک سے ہے اور ہم نمبر ون ہیں:بلاول بھٹو

0
334

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ کسی صوبے یا شہر سے نہیں بلکہ پورے ملک سے ہوتا ہے اور ہم اس دوڑ میں نمبر ون ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بچوں، صحافیوں، ڈاکٹرز اور نرسز کی نسل کشی کی گئی۔ ہم جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید ہے اس پر قائم رہا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل نے ماضی میں سب سے زیادہ سیز فائر توڑے ہیں، ڈر ہے کہ اس بار بھی دھوکا نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو اس پر نظر رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کو خطاب کی دعوت سب کو پسند آئی ہوگی۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ خیرپور اکنامک زون دنیا کے بہترین اکنامک زونز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ منصوبہ قائم علی شاہ کے دور میں شروع ہوا اور عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، یہ صوبے کی نہیں ملک کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ایسا پروگرام ہے جس کی مثال دنیا کے بڑے ممالک میں بھی نہیں ملتی۔ پی ٹی آئی نے بھی نام بدل کر اسی پروگرام کے ذریعے امداد پہنچائی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصان میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔ پی ڈی ایم حکومت کا کارنامہ ہے کہ ’لوسٹ اینڈ ڈیمج فنڈ‘ کو غریب ممالک کا حق قرار دیا گیا۔ اسی فنڈ سے سندھ میں 20 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کسی سے کم نہیں، وہ دنیا کے معیار سے مقابلہ کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا