کراچی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی حلف لینے سے انکار نہیں کیا اور جو بھی ان کا آئینی فرض ہے وہ ادا کریں گے۔
پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ آئین اور قانون کے مطابق عمل کریں گے، ان کا جواب عدالت میں جمع ہوچکا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ وہ آج رات ہر صورت خیبرپختونخوا پہنچ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے پاس ذاتی طیارہ نہیں ہوتا، اسی لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے اپنا طیارہ دینے کی درخواست کی ہے۔
ایک صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے کان میں ہونے والی باتیں ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔






