گرم مشروب سے زخمی ہونے کا کیس: اسٹاربکس پر 14 ارب کا جرمانہ

0
156

لاس اینجلس: کیلی فورنیا کی جیوری نے اسٹاربکس کو 2020 میں ڈیلیوری ڈرائیور مائیکل گارسیا پر گرم مشروب گرنے کے واقعے کے بعد پانچ کروڑ ڈالر (تقریباً 14 ارب پاکستانی روپے) جرمانے کا پابند قرار دیا۔

مائیکل گارسیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹاربکس کی “لاپرواہی” کے سبب گرم مشروب ان پر گرنے سے ان کے جسم کے حصے شدید طور پر جھلس گئے، نشانات رہ گئے اور اعصابی نقصان ہوا، جس کے بعد انہیں ایمرجنسی روم لے جانا پڑا۔ ان کے وکیل نے کہا کہ مائیکل کی زندگی اس واقعے کے بعد ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔

جیوری کے فیصلے میں اسٹاربکس کو صارف کی حفاظت کے معیار کو نظرانداز کرنے اور ذمہ داری قبول نہ کرنے پر جواب دہ ٹھہرایا گیا، تاہم کمپنی نے اپیل کرنے کا اعلان کیا۔ اسٹاربکس کی ترجمان نے کہا کہ وہ مائیکل سے ہمدردی رکھتے ہیں لیکن فیصلے سے متفق نہیں اور عائد شدہ جرمانہ بہت زیادہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا