ایئرسیال نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی درخواست جمع کرا دی

0
255

پاکستان کی تیسری ایئرلائن نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر درخواست جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن ’ایئرسیال‘ نے برطانیہ کے 3 اہم شہروں — مانچسٹر، برمنگھم اور لندن — کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا ہے۔ یہ پیش رفت برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد 5 سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی ایئرلائنز کو یورپی فضاؤں میں آپریٹ کرنے کا موقع ملا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرسیال سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور ائیربلو بھی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے درخواست دے چکی ہیں اور انہیں اس حوالے سے اجازت مل چکی ہے۔

ایئرسیال کی جانب سے کی گئی درخواست کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی یہ ایئرلائن بھی برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں شروع کرے گی، جو نہ صرف فضائی رابطوں میں بہتری لائے گی بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی سہولت کا باعث بنے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا