راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے چھبیس نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔
تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل سننے کے بعد فردِ جرم عائد کی۔ علیمہ خان نے سماعت کے دوران انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی سیکشن 23 کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج بھی کیا تھا۔
کیس میں نامزد دیگر ملزمان پر بھی فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے، جبکہ کارروائی آئندہ سماعت پر جاری رہے گی۔






