پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف فتح بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور قومی کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔
محسن نقوی نے کپتان، کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خصوصی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹیم اسی تسلسل کے ساتھ کھیل پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔






