پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی

0
211

قومی ٹیسٹ ٹیم نے ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے ابتدائی میچ میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کو شکست دے کر 12 پوائنٹس اپنے نام کیے۔ اس جیت کے بعد گرین کیپس کا کامیابی کا تناسب 100 فیصد ہے اور ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

رینکنگ میں پاکستان سے اوپر آسٹریلیا موجود ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک اس دورانیے میں تین ٹیسٹ میچ جیت کر 36 پوائنٹس حاصل کر چکی ہے اور اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہے۔

سری لنکا نے دو میچز میں ایک فتح اور ایک ڈرا کے ساتھ 16 پوائنٹس لیے ہیں، جس کا تناسب 66.67 فیصد بنتا ہے، اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت نے سب سے زیادہ سات ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں اسے چار فتوحات، دو شکستیں اور ایک ڈرا ملا ہے۔ 52 پوائنٹس کے باوجود 61.90 فیصد تناسب کے ساتھ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ نے پانچ میچز میں دو فتوحات، دو شکستیں اور ایک ڈرا حاصل کیا ہے۔ سلو اوور ریٹ کے باعث اس کے دو پوائنٹس بھی کم ہوئے، جس کے بعد اس کے پوائنٹس کی تعداد 26 اور تناسب 43.33 فیصد ہے۔ بنگلادیش 16.67 فیصد کے ساتھ چھٹے، جنوبی افریقا ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے، جو اب تک اپنے تمام پانچ میچ ہار چکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے ابھی اپنی مہم کا آغاز نہیں کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا