راجن پور: پنجاب پولیس کو کچے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی، جہاں 6 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں سرِ قیمت 30 لاکھ روپے والا مشہور ڈاکو میرحاجی سکھانی بھی شامل ہے۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لیکن مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں تمام ڈاکو گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ڈاکو متعدد قتل، ڈکیتی اور اغوا کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس کی کارکردگی پر ڈی پی او راجن پور اور ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔





