امریکا: مشیگن کی رہائشی 45 سالہ ٹیمی کاروے نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے پاور بال لاٹری میں ایک لاکھ ڈالر جیت لیے۔
ٹیمی نے بتایا کہ جب جیک پاٹ ایک ارب ڈالر سے زائد تھا، تب انہوں نے آن لائن ٹکٹ خریدا اور چیٹ جی پی ٹی سے نمبروں کا انتخاب کیا۔
ان کے ٹکٹ نے چار وائٹ بالز سے میل کھایا، جس سے 50 ہزار ڈالر کا انعام ملا، اور پاور پلے آپشن کے باعث یہ رقم دگنی ہو کر ایک لاکھ ڈالر ہو گئی۔





