سکیورٹی گارڈ کو جاسوسی کے الزام میں قید کی سزا

0
204

ناروے: امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی گارڈ کو روس اور ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 سال 7 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے قرار دیا کہ اس نے خفیہ دستاویزات، سفارتی روٹس اور سیکیورٹی پروٹوکول کی معلومات غیر ملکی ایجنسیوں کو فراہم کیں، جس سے ناروے اور امریکا کے درمیان اعتماد متاثر ہوا۔

ملزم کو روسی انٹیلی جنس سے 10 ہزار یورو اور ایرانی انٹیلی جنس سے 0.17 بٹ کوائن ملے۔ ناروے کی خفیہ ایجنسی PST نے اس کی گرفتاری کی اور الیکٹرانک شواہد جمع کیے۔

امریکی سفارتخانے نے فیصلے کا خیرمقدم کیا، جبکہ روس اور ایران کی جانب سے فوری تبصرہ نہیں آیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا