تنظیمات اہل سنت اور ناموس رسالت محاذ نے ہڑتال اور احتجاج کی کال کی تردید کر دی

0
166

لاہور — تنظیمات اہل سنت نے آج کے روز پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال یا احتجاجی مظاہروں کی کال کی تردید کر دی ہے۔ ترجمان محمد اکرم رضوی نے وضاحت کی کہ کسی قسم کی ہڑتال کی اپیل نہیں کی گئی، البتہ جمعے کے خطبات میں سانحہ مریدکے کے خلاف قراردادِ مذمت پیش کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرے کیونکہ یہی بہترین راستہ ہے۔

محمد اکرم رضوی نے مزید بتایا کہ حکومت سے مذاکرات کے بعد صوبے بھر میں سیل شدہ مساجد کو کھول دیا گیا ہے اور وہاں نماز پنجگانہ اور جمعہ کی ادائیگی جاری ہے۔

دوسری جانب تحفظ ناموس رسالت محاذ نے بھی احتجاج یا ہڑتال کی کسی کال کو مسترد کیا ہے۔ رہنما مولانا محمد علی نقشبندی نے کہا کہ سانحہ مریدکے پر صرف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، کسی شٹر ڈاؤن یا پہیہ جام ہڑتال کی بات نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے بعد کی صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 300 سے زائد مساجد کو سیل کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا