اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

0
435

اسلام آباد، پشاور — وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 5 اعشاریہ 6 شدت کا تھا، جس کی گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، لوئر دیر اور چترال میں محسوس کیے گئے۔

مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔

زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا