گل بہادر گروپ کا خودکش حملہ، 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق

0
306

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں درجنوں خارجی دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد شدت پسندوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ خودکش حملے میں 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میر علی کے علاقے میں کھادی پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش کی گئی۔ جلتے ہوئے حملہ آور کے دھماکے کے نتیجے میں قریبی خواتین اور بچے شہید ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو موقع پر ہلاک کیا۔

حملے کی ذمہ داری گل بہادر گروپ نے قبول کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گل بہادر افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں روپوش ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز کی کارروائیوں میں مسلسل ناکامی کے بعد دہشتگرد خیبر پختونخوا کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا