ہیڈ کوچ نے ون ڈے کپتان کے انتخاب کیلئے اجلاس بلانے کی سفارش کر دی

0
240

لاہور:قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ون ڈے کپتان کے انتخاب کے لیے اجلاس بلانے کی سفارش کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کون ہوگا، اس پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

پی سی بی کے بیان میں بتایا گیا کہ مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے سفارش کی ہے کہ کپتان کے فیصلے کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ خط سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کو ارسال کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان ہیں۔ انہیں برقرار رکھنے یا تبدیل کرنے کا فیصلہ 20 اکتوبر کو شیڈول اجلاس میں کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا