راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز ختم، پاکستان نے 5 وکٹ پر 259 رنز بنا لئے

0
408

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے۔ کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 42 اور سلمان آغا 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کو پہلی وکٹ 35 کے مجموعی اسکور پر نقصان کی صورت میں اٹھانا پڑی جب امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد عبداللہ شفیق نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 16 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ 212 رنز کے مجموعے پر شان مسعود 87 اور محمد رضوان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور سینوران متھوسامی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاگیسو ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جس کے تحت فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو شامل کیا گیا، جو اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا