آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر کی بیٹی کی مغربی لباس میں شادی؛ ویڈیو وائرل

0
2075

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اور سابق وزیرِ دفاع علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید بحث کا باعث بن گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے پھولوں کے درمیان شادی ہال میں داخل ہو رہے ہیں۔ دلہن نے مغربی طرز کا لباس پہنا ہوا ہے جس میں نہ صرف حجاب کا فقدان ہے بلکہ جسم کے کئی حصے نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔

ایران جیسے ملک میں، جہاں خواتین کے لیے حجاب لازمی اور اس کی خلاف ورزی پر سزا دی جاتی ہے، ایک سرکاری عہدیدار کی بیٹی کا ایسا لباس پہننا عوام کے لیے حیرت اور غصے کا باعث بن گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اسے “کھلا تضاد” قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ جہاں عام خواتین کو معمولی خلاف ورزی پر سزائیں دی جاتی ہیں، وہاں حکومتی عہدیداروں کے خاندانوں کے لیے یہ قوانین کیوں لاگو نہیں ہوتے۔

بعض صارفین نے یاد دلایا کہ کرد لڑکی مہسا امینی کو صرف اس وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا کہ اس کا حجاب سر سے نیچے ہو گیا تھا، جس کے بعد وہ پولیس تشدد سے ہلاک ہو گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا