پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، جنوبی افریقا نے 4 وکٹ پر 185 رنز بنا لئے

0
187

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان شان مسعود 87، عبداللہ شفیق 57، سعود شکیل 66 اور سلمان آغا 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے دن کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ ریان ریکلٹن 14، ایڈن مارکرم 32، ٹونی ڈی زورزی 55 اور ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دن کے اختتام پر ٹرسٹان اسٹبس 68 اور کائل ویرین 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا