پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے:ٹرمپ نے مودی کو خبردار کر دیا

0
437

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے دیوالی کی تقریب سے خطاب میں بتایا کہ انہوں نے مودی سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی، جس میں تجارت سمیت کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں تجارت کے ذریعے مسائل حل کر رہا ہوں اور بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب میں صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور پاک بھارت تصادم میں سات طیارے گرائے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اب تک آٹھ جنگیں روک چکا ہوں، جن میں زیادہ تر تنازعات تجارت کے ذریعے حل کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا