مشہور بھوتوں والا محل فروخت کیلئے پیش

0
320

راس الخیمہ: برسوں سے جنات کی کہانیوں سے مشہور القاسمی محل کو اس کے مالک نے فروخت کے لیے پیش کر دیا۔

انیس سو پچاسی میں مرحوم شیخ عبدالعزیز بن حمید القاسمی نے تعمیر کروایا یہ 4 منزلہ محل 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور 35 کمروں پر مشتمل ہے۔

محل کے ڈیزائن میں اسلامی، مراکشی، فارسی اور بھارتی طرزِ تعمیر کی جھلک ہے جبکہ اندر فرانسیسی فانوس اور سنگ مرمر کا فرش موجود ہے۔

یہ محل کبھی آباد نہیں رہا، کیونکہ شیخ عبدالعزیز کے اہلِ خانہ نے مجسموں اور تصویروں پر اعتراض کیا تھا۔ وقت کے ساتھ جنات اور بھوتوں کی کہانیاں مشہور ہو گئیں اور اسے “بھوتوں کا محل” کہا جانے لگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا