جبری گمشدگیوں، قتل کے الزام میں 15 فوجی افسر گرفتار

0
381

ڈھاکا:بنگلادیش کی عدالت نے قتل، جبری گمشدگیوں اور انسانیت سوز مظالم کے مقدمے میں 15 اعلیٰ فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق یہ افسران شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے دوران جبری گمشدگیوں، خفیہ حراستی مراکز کے قیام اور حکومتی ناقدین کے قتل میں ملوث تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام 15 افسران کو حراست میں لینے کا حکم سنا دیا۔

یہ پہلا موقع ہے جب بنگلادیش میں جبری گمشدگیوں کے مقدمے میں اعلیٰ فوجی افسران، بشمول پانچ جنرلز، کے خلاف باضابطہ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تمام افسران فوجی انٹیلی جنس اور ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) سے وابستہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2024 میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران بنگلادیش میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا