گلوکار لائیو کنسرٹ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

0
215

بھارت میں دیوالی کی تقریب کے دوران معروف گلوکار ریشبھ ٹنڈن عرف ’فقیرا‘ اسٹیج پر گاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ گلوکار ممبئی سے دہلی اپنے والدین کے ساتھ دیوالی منانے آئے تھے۔ وہ مکمل طور پر صحت مند تھے اور پرفارمنس کے دوران پرجوش انداز میں گانا گا رہے تھے جب اچانک گر پڑے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

ریشبھ ٹنڈن نے روسی خاتون اولییسیا نیڈوبیگووا سے شادی کی تھی۔ وہ اپنی ذاتی زندگی کے باعث بھی خبروں میں رہتے تھے، خاص طور پر اداکارہ سارہ خان کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کے باعث۔ تاہم سارہ خان نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا