استنبول: ترک عدالت نے ایک شہری کو اپنی بیوی کا نام ’موٹی‘ رکھنے پر قصوروار قرار دیتے ہوئے سابقہ بیوی کو مالی ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
ترک میڈیا کے مطابق اسک نامی شہر میں مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا جب خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر نے ان کا نمبر اپنے فون میں “موٹی” کے نام سے محفوظ کر رکھا تھا، جو تضحیک آمیز اور توہین کن عمل تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ یہ رویہ ازدواجی تعلقات کو متاثر کرنے کے ساتھ خاتون کی توہین کے مترادف ہے، لہٰذا شوہر کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔






