لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی غیر قانونی جوا ایپ کی تشہیر سے متعلق کیس میں عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔
عدالت میں پیشی کے دوران جج نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر کیس سے متعلق جامع رپورٹ پیش کی جائے۔
یاد رہے کہ ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ اور دیگر یوٹیوبرز پر الزام ہے کہ انہوں نے آن لائن جوا ایپ کی تشہیر کی، جس کے باعث شہریوں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔






