قطر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا، متعدد معاہدوں پر دستخط

0
505

اسلام آباد: قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کے فروغ کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور قطری وزیرِ تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی اور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے درمیان براہِ راست روابط مضبوط بنانے، ثقافتی پروگراموں، فلم و ڈراما کی مشترکہ پروڈکشن اور ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے موٹروے و انفراسٹرکچر منصوبوں میں قطری سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی بات کی۔ اس کے علاوہ تعلیم، تربیت، اور ہنرمند پاکستانیوں کی تعیناتی سے متعلق نئے معاہدوں پر بھی مشاورت ہوئی۔

اجلاس کے اختتام پر دونوں فریقین نے جے ایم سی کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مسلسل رابطے پر اتفاق کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا