اسلام آباد (سجاد لاکھا) سانحہ 9 مئی پاکستان کو ایٹمی چھتری سے محروم کرنے کی خوف ناک سازش تھی
باوثوق ذرائع کے مطابق ایک دوست ملک نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا اس لیے شر پسند عناصر پاک فوج کو مشتعل کرنے میں ناکام رہے ، مبینہ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے زلمے خلیل زاد سمیت کئی دیگر پاکستان دشمنوں کے ذریعے پہلے ہی ماحول بنایا جا رہا تھا
9 مئی کی شام پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کی آڑ میں تربیت یافتہ شر پسند عناصر نے بتائے گئے اہداف کی طرف یلغار کر دی، اس دوران لاہور سمیت کئی شہروں میں جلاؤ گھیراؤ، توہین آمیز نعرہ بازی اور کور کمانڈر لاہور کی پتلون لہرا کر پاک فوج کو ہر طرح سے مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی
ذرائع کے مطابق یو این میں سلامتی کونسل کا سٹاف ہائی الرٹ رہا جبکہ ماضی میں سقوط سوویت یونین کے موقع پر وار ہیڈز ناکارہ بنانے والا تکنیکی یونٹ دھاوا بولنے کے لیے تیار تھا، دوسری جانب پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے بھی ملک کی سلامتی و خودمختاری یقینی بنانے کے لیے رات ایٹمی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں جاگ کر گزاری
ذرائع کے مطابق فوج اگر شر پسند عناصر پر گولی چلاتی تو یقیناً بڑے پیمانے پر خونریزی ہوتی، سازشی اس صورت حال کو اپنے حامی دہشت گردوں کی مدد سے خانہ جنگی میں بدل دیتے تاہم پہلے ہی سازش سے آگاہ ہونے کے باعث صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر قیامت ٹل گئی۔






