شان مسعود ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر

0
223

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر شان مسعود کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز تعینات کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں ایک عشائیے کے دوران اس فیصلے کا اعلان کیا۔ تقریب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ عشائیہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیموں کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بورڈ انتظامی ڈھانچے میں ایسی تبدیلیاں لا رہا ہے جن سے بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا