بلوچستان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی سے جڑی ہے:وزیراعظم شہباز شریف

0
468

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی خوشحالی سے جڑا ہوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام صوبے ایک خاندان ہیں اور بلوچستان کے عوام کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا۔

نیشنل ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بلوچستان کے رقبے، ثقافت اور قدرتی وسائل کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں صوبے کو نظر انداز کرنا خود احتسابی کا لمحہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی جغرافیائی ساخت ترقی کے سفر میں چیلنج بنی ہوئی ہے، دوردرازآبادیوں تک بجلی و پانی کی فراہمی ایک اہم مسئلہ ہے، اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے۔

انہوں نے سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ 2018 میں ملک سے دہشت گردی ختم ہوئی تھی لیکن بلوچستان میں پھر سے خطرات سر اٹھا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کراچی تا چمن شاہراہ پر روزانہ حادثات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 300 ارب روپے کے تخمینے سے اسے دو رویہ سڑک میں تبدیل کیا جائے گا۔

انہوں نے اتحاد، محبت اور عزم کے ذریعے بلوچستان سے پشاور تک ترقی کے امکانات پر زور دیا اور کہا کہ امن، بھائی چارہ اور تعاون ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہیں۔

وزیراعظم نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، محبت، اخوت اور یقین کے ساتھ ایک ساتھ رہیں تاکہ پاکستان ایک عظیم ملک بن سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا