راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کا دورہ کیا، جہاں قاہرہ کے اتحادیہ محل میں ان کی ملاقات مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کے کردار کو سراہا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے عوامی روابط کے فروغ اور باہمی اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے مسلم اُمہ اور عالمی معاملات میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی۔






