اندور: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی الانا کنگ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں آسٹریلیا نے 98 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
بیتھ مونی 42 اور جارجیا 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔






